مہاراشٹر کے مالیگاوں دھماکہ معاملے میں این آئی اے سے کلین چٹ پاچکی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر مدھیہ پردیش کے اجین میں جاری سنہستھ میں جانے کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے دارالحکومت بھوپال میں دھرنا پر بیٹھ گئی
ہیں۔
ذرائع کے مطابق سادھوی پرگیا کو سنہستھ میں شامل ہونے کے لئے عدالت سے اجازت مل چکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں وہاں نہیں جانے دیا جارہا ہے۔
اس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے